دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے نیا بلڈنگ سیفٹی قانون جاری کیا جس کے تحت عمارتوں میں حفاظتی معائنہ اور معیار کا تصدیقی سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
قانون قدیم عمارتوں اوراقتصادی زونز جیسے دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹرپربھی لاگو ہوگا، خلاف ورزی کرنے والے افراد یا کمپنیوں کو 1 لاکھ سے 10 لاکھ درہم جرمانہ ہوگا اور دوبارہ خلاف ورزی پر یہ رقم 20 لاکھ درہم تک جا سکتی ہے۔
ایران جنگ کے اثرات، ائیرلائنز کے کرایوں میں بڑا اضافہ
قانون کا مقصد رہائشیوں کی حفاظت یقینی بنانا اور حادثات میں کمی لانا ہے، جبکہ بلدیہ دبئی عمارتوں کے معائنہ اور حفاظتی ریکارڈ کی نگرانی کرے گی۔
مالکان کو لائسنس یافتہ انجینئرنگ کمپنی سے تکنیکی رپورٹ اور مرمت کروانا بھی لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ مقیم پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر غیر ذمے دارانہ مواد شیئر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
