معروف ماہر نجوم سامعہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی جلد ختم نہ ہوئی تو یہ تنازع عالمی جنگ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معروف ماہر نجوم سامعہ خان نے کہا کہ اگر 21 مارچ 2026 تک دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل نہ ہوا تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت فلکیاتی اعتبار سے ستاروں کی غیر معمولی گردش جاری ہے۔ بعض سیارے عام طور پر تقریباً 14 دن کے لیے رجعت میں جاتے ہیں۔ تاہم اس مرتبہ یہ مدت دو ماہ تک بڑھ گئی ہے جس کے باعث دنیا بھر میں غیر متوقع حالات پیدا ہونے کا امکان ہے۔
سامعہ خان کے مطابق موجودہ فلکیاتی صورتحال کے اثرات مختلف خطوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ آنے والے وقت میں بھارت اور امریکا سمیت کئی ممالک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جبکہ مشرق وسطیٰ میں بھی کشیدگی بڑھنے کا امکان موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے ہی بعض سرمایہ کاروں کو دبئی میں سرمایہ کاری سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ کیونکہ ان کے بقول وہاں معاشی اتار چڑھاؤ پیدا ہو سکتا ہے۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو بھی چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہم کریں گے، ایرانی پاسداران انقلاب کا اعلان
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی رہنما علی خامنہ ای کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سیاست میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کے اثرات آئندہ دنوں میں مزید واضح ہو سکتے ہیں۔
