تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہم کریں گے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات بےمعنیٰ ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ایران خود کرے گا۔ اور خطے میں سلامتی یا تو سب کے لیے ہو گی یا پھر کسی کے لیے بھی نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جو ممالک اسرائیلی اور امریکی سفیروں کو اپنے ملک سے نکال دیں گے۔ وہ آبنائے ہرمز کو استعمال کر سکیں گے اور ایسے ممالک کو آج سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کی ایک فون کال اسرائیل ایران جنگ رکوا سکتی ہے ، سابق اماراتی سفیر
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو چکی ہے۔ اور ایران کے پاس اب صرف چند میزائل باقی رہ گئے ہیں۔
