کراچی: شہر قائد میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے عیدالفطر کے بعد دودھ مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا۔
کراچی کے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ فی کلو دودھ تیار کرنے پر تقریباً 295 روپے لاگت آتی ہے۔ جبکہ موجودہ فروخت قیمت 220 روپے فی کلو ہے۔
فارمرز نے کہا کہ 2025 کے دوران بھی دودھ کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ اور اب پیداواری اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث موجودہ نرخ برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔
ڈیری فارمرز نے اس حوالے سے کمشنر کراچی کو باقاعدہ خط بھی لکھ دیا۔ جس میں دودھ کی قیمت بڑھانے کی باقاعدہ منظوری دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اجازت نہ دی تو وہ اپنی استطاعت کے مطابق نئے ریٹس نافذ کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں کیسے طے ہوتی ہیں؟ وجہ جانیں
دوسری جانب حکومتی سطح پر قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی میئر کراچی نے واضح کیا ہے کہ دودھ کی قیمت بڑھانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
