پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنی زندگی کی اہم اور بااثر خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک دل کو چھو لینے والا پیغام جاری کیا، جسے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی جس میں ان کی زندگی سے جڑی نمایاں خواتین شامل تھیں، جن میں ان کی سابقہ ساس بھی موجود تھیں۔ اس اقدام پر صارفین نے سائرہ یوسف کے اعلیٰ ظرف، شائستگی اور مثبت رویے کو خصوصی طور پر سراہا۔
رجب بٹ کے طلاق نوٹس پر ایمان فاطمہ کا جذباتی بیان
View this post on Instagram
پیغام میں سائرہ یوسف نے ان تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی زندگی میں محبت، رہنمائی اور حوصلہ افزائی فراہم کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین ایک دوسرے کی طاقت اور سہارا بنتی ہیں، اور باہمی احترام، تعاون اور ہمدردی معاشرے کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

نادیہ جمیل نے فلم “ویر زارا” کیوں ٹھکرائی؟ وجہ سامنے آگئی

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے اس رویے کو باوقار اور قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے تعلقات کے باوجود عزت و احترام برقرار رکھنا ایک مثبت مثال اور اعلیٰ کردار کی علامت ہے۔
