عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ ، 39 ہزار 565 روپے کا ہو گیا۔
مشرق وسطیٰ بحران، سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی
اسی طرح 10 گرام سونے کے بھائو میں 5 ہزار 316 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 سونے کی قیمت 4 لاکھ ، 62 ہزار 587 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 62 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 168 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے 6 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
