پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کی شادی تقریباً 15 ماہ بعد ختم ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ اس وقت زیادہ زیرِ بحث آیا جب طلاق کا نوٹس سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔ دستاویز کے مطابق، رجب علی بٹ، ولد محمد افزل بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان اسد، دختر شیخ اسد حسین کو باضابطہ طور پر طلاق دی ہے۔
طلاق کے نوٹس کے وائرل ہونے کے فوری بعد، ایمان فاطمہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں طلاق کے کاغذات کے ساتھ ایک پیغام بھی شامل تھا۔
رجب بٹ کے اہلیہ سے اختلاف انتہائی شدید؛ بڑا فیصلہ کر ڈالا

انہوں نے لکھا کہ میں نے اس رشتے کی حفاظت کے لیے خاموشی اختیار کی، لیکن پہلے پوڈکاسٹ میں کیے گئے جھوٹے الزامات اور اب یہ قانونی نوٹس۔ میں بس یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اس سب میں میری اور میرے بیٹے کی کیا غلطی ہے؟ میرے پاس بہت کچھ کہنے کو ہے، لیکن اس ماہ کی تقدس کے پیش نظر میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہوں۔
ایمان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے فوری ردعمل ظاہر کیا اور ان کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ بس کیوان کے لیے سب کچھ ٹھیک کریں، براہِ مہربانی جلدی کریں، بہت دیر ہو جائے گی۔

ایک اور صارف نے کہا فکر مت کریں ایمان بھابھی، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، اللہ خیر کرے گا۔کچھ صارفین نے مزید تبصرہ کیا کہ اب رجب کے لیے مشکل وقت آ گیا ہے، اور اللہ تعالیٰ بہت جلد حالات بہتر کرے گا۔
متنازع گانے پر تنقید، بھارتی ریپر بادشاہ نے معافی مانگ کر گانا ڈیلیٹ کر دیا
ایک صارف نے یاد دہانی کرائی کہ رجب نے پہلے کہا تھا کہ ایمان حاملہ ہیں، اس لیے وہ طلاق فوری طور پر نہیں دیں گے، اور اب یہی ہوا۔
دریں اثنا رجب بٹ نے بھی خاندان میں پیدا ہونے والے اختلافات اور تنازعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب شادی کو بچانے کی مزید کوشش نہیں کریں گے اور اس تعلق کو برقرار رکھنا ان کے لیے ناممکن ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس شادی سے مکمل طور پر فارغ ہوں۔ میں منافقت پر مبنی دوستی قائم نہیں رکھ سکتا، تو کس طرح ایک منافقت پر مبنی رشتے کو برقرار رکھ سکتا ہوں۔
رجب بٹ نے مزید وضاحت کی کہ الزامات کے بعد خاندان کے اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور کچھ نجی پیغامات ایسے ہیں جو عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایک سال پرانی شادی کو اپنے والدین کے ساتھ تیس سالہ تعلقات پر ترجیح نہیں دے سکتے۔

سابقہ اہلیہ سے علیحدگی کا درد آج بھی یاد ہے، جمال شاہ کا جذباتی بیان
واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی 2024 میں ہوئی تھی، اور اس کی تقریب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر مداحوں نے جوڑے کی تعریف کی تھی۔ تاہم کچھ عرصہ بعد دونوں کے معاملات میں تلخیاں شروع ہو گئیں ، یوٹیوبر پر دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا، ایمان کے بھائی نے رجب بٹ پر اہلیہ کو اس وقت دھوکا دینے کا الزام لگایا تھا جب وہ حاملہ تھیں۔
