پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم “ویر زارا” میں کام کی پیشکش ہوئی تھی، مگر انہوں نے یہ موقع ٹھکرا دیا۔
نادیہ جمیل نے حالیہ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کردار ادا کرنے کی آفر ہوئی تھی، جو بعد میں اداکارہ رانی مکھرجی نے نبھایا۔
سابقہ اہلیہ سے علیحدگی کا درد آج بھی یاد ہے، جمال شاہ کا جذباتی بیان
اداکارہ کے مطابق اس وقت ان کا بیٹا محض دو ماہ کا تھا، جس کی وجہ سے انہیں ایک مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر انہیں یہ طے کرنا تھا کہ وہ اپنے کیریئر کو ترجیح دیں یا ماں ہونے کی ذمہ داری کو۔
نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے آخرکار اپنے خاندان اور بچے کو ترجیح دی اور فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کے مطابق اس وقت ماں ہونے کی ذمہ داری ان کے لیے ہر چیز سے زیادہ اہم تھی۔
رجب بٹ کے اہلیہ سے اختلاف انتہائی شدید؛ بڑا فیصلہ کر ڈالا
انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ وہ فلم کا حصہ نہیں بن سکیں، لیکن اس دوران ان کی ہدایتکار یش چوپڑا اور ان کے خاندان سے دوستی قائم ہو گئی جو آج تک برقرار ہے۔
