امریکا نے افغانستان کو ناجائز حراست کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دے دیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان کو باضابطہ طور پراسٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن قرار دے دیا ہے۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان کو ناجائز طور پر لوگوں کو حراست میں رکھنے والی ریاست قرار دے رہے ہیں، ان کے مطابق افغان طالبان پالیسی میں رعایتیں حاصل کرنے کے لیے دہشت گردانہ طریقے استعمال کر رہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے عالمی دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
ایران کی آبنائے ہرمز کے استعمال کے لئے مشروط پیشکش
انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں ناحق قید تمام امریکی شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
