امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی ڈرونز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے پاس سستے انٹرسیپٹرز ہیں، اس ہفتے نہیں لیکن ایران جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔
ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی لیڈرشپ سمیت سب کچھ تباہ ہو چکا ہے ،ایران میں جس جگہ ڈرون بنتے ہیں آج سے وہاں بھی حملے کر رہے ہیں۔
ایران سے جنگ ختم کریں ، پیوٹن کا ٹرمپ کو مشورہ
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی ڈرون اورمیزائل صلاحیتوں کونشانہ بنا رہے ہیں، ایران سے میزائل حملے 90 فیصد کم ہو گئے،ایران آبنائے ہرمز بند کرنے کا کھیل کھیلے گا تو اسے تباہ کر دیں گے۔ وقت آنے پرامریکی نیوی آبنائے ہرمزمیں جہازوں کی حفاظت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے بے وقوفی کرتے ہوئے غیر جانبدار پڑوسیوں کو نشانہ بنایا، ایران میں ایسی تباہی کریں گے کہ وہ کبھی سنبھلنے کے قابل نہیں رہے گا۔
اسرائیل کا ایران سے جنگ ختم کرنے کے طریقے پر غور، واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی رجیم کو دنیا کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے، ایران کو ہم یہیں چھوڑ سکتے ہیں لیکن ہم مزید آگے جائیں گے، ایران میں47 سال سے لوگوں کا قتل کیا جا رہا ہے۔ مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب سے مایوس ہوا۔
امریکی صدر نے کہا کہ تیل کی قیمتیں کم کرنے کیلئے کچھ پابندیاں نرم کر رہے ہیں، تیل کی قیمتیں میری توقع سے کم بڑھی ہیں۔
