مصر کی وزارتِ پیٹرولیم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
آکٹین پیٹرول کی تین اقسام کی قیمت میں 3 مصری پاؤنڈ اضافہ ہوا جس کے بعد آکٹین پیٹرول کی قیمت 22.25 مصری پاؤنڈ سے 24 مصری پاؤنڈ فی لیٹر ہو گئی۔
بحرین کا خام تیل کی فراہمی کے تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان
اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت 3 مصری پاؤنڈ کے اضافے کے بعد 20.5 مصری پاؤنڈ مقرر کر دی گئی۔
واضح رہے ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش سے خطے میں تیل کا بحران پیدا ہوا ہے ، جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
