روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے جنگ ختم کرنے کا مشورہ دیدیا۔
روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ صدر پیوٹن نے ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کے لیے ٹرمپ کو کچھ تجاویز دیں۔
پیوٹن کیف پر حملے روکنے پر راضی ہو گئے، ٹرمپ کا دعویٰ
روسی ایوان صدر کریملن کی خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعے اور وینزویلا کی صورتحال اور تیل کی عالمی صورتحال پر بھی بات کی۔
اس سے قبل صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ نے عالمی توانائی بحران کو جنم دیا ہے۔
روسی صدر نے گزشتہ روز ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارک باد کا پیغام بھی بھیجا تھا۔
