عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آ گئی۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران جنگ جلد ختم کرنے کے اعلان کے اثرات تیل کی قیمتوں پر نظر آنے لگے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی بیرل نئی قیمت 90 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 87 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔
جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ ، ایئرلائنز نے کرائے بڑھانے کی تیاری کر لی
یاد رہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان میں بھی قیمتیں خطے میں سب سے اوپر زیادہ ہو گئی ہیں۔
