واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ، ایران سے جنگ ختم کرنے کے طریقے پر غورکررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے لامتناہی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے،عالمی معیشت کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے ایگزٹ اسٹریٹجی پر غور جاری ہے ، اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران سرنڈر نہیں کرے گا۔
ایران کی تیل تنصیبات پر حملوں پر امریکا اور اسرائیل میں پہلا بڑا اختلاف
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ وہ امریکا اوراسرائیل سے 10 سال جنگ کیلئے تیار ہیں۔
علاوہ ازیں عرب ممالک و دیگر کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ہنگامی ویڈیو اجلاس ہوا، عمان نے خلیج تعاون کونسل اور عرب ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر دیا۔
عمانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی فوجی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں،ایران پر حملوں کے تسلسل سے بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔
خامنہ ای کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے، اسرائیلی فوج کی دھمکی
موجودہ صورتحال عالمی قانونی نظام کیلئے خطرہ بن سکتی ہے،کشیدگی کم کرنے کیلئے متوازن اور ذمہ دارانہ حکمت عملی ضروری ہے ،سفارتی حل ہی بحران کی جڑوں کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔
