متحدہ عرب امارات میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں مسلح افواج کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ آج 9 مارچ کو ایک ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں مسلح افواج کے دو اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرگئے۔
ایران میں حملوں سے اٹھنے والی آلودگی پاکستان تک پہنچنے کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا انتباہ
وزارتِ دفاع کے مطابق دونوں اہلکار اپنے قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران ایک مشن پر مامور تھے جب ہیلی کاپٹر کو اچانک فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد متعلقہ اداروں اور امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے اور ضروری اقدامات کیے جائیں۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔
ایران کے سپریم لیڈر کا انتخاب: روس اور چین کا مؤقف سامنے آگیا
وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی اور ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو دورانِ پرواز تکنیکی خرابی پیش آئی جس کے باعث پائلٹ اسے محفوظ طریقے سے کنٹرول نہ کرسکا۔ تاہم حادثے کی مکمل تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔
متحدہ عرب امارات کی قیادت اور مسلح افواج کی جانب سے شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر پر میزائل حملہ کردیا
وزارتِ دفاع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج اپنے فرائض کی انجام دہی اور ملک کے دفاع کے لیے اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں گی۔
