پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس بحیرہ احمر میں یورپی یونین کے بحری مشن ‘ایسپائڈز’ کے تحت دو جنگی فریگیٹ تعینات کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے قبرص میں صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈز اور یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ اور سمندری سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ اس وقت ایک ایسا مشن ترتیب دیا جا رہا ہے۔ جو مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہو گا۔ اور اس کا مقصد تجارتی جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہو گا، آئی ایم ایف
انہوں نے کہا کہ یہ مشن یورپی اور غیر یورپی ممالک کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔ تاکہ خطے میں کشیدگی کے دوران بحری راستوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
