بحرین نے خام تیل کی فراہمی کے تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
بحرین کی سرکاری توانائی کمپنی باپکو انرجی نے خام تیل کی فراہمی کے معاہدوں پر عملدرآمد سے معذرت کرلی۔
ایران کی تیل تنصیبات پر حملوں پر امریکا اور اسرائیل میں پہلا بڑا اختلاف
باپکو انرجی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ریفائنری پر حملے کے باعث معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا ،اس سے قبل قطر اور کویت بھی توانائی کی فراہمی سے متعلق معاہدے ختم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
دوسری جانب بلوم برگ کے مطابق قطر انرجی نے ایل این جی کی توسیع کا اپنا بڑا منصوبہ مؤخر کر دیا،ڈرون حملے کے باعث راس لافان پلانٹ کی بندش کے بعد قطر انرجی نے منصوبہ موخر کیا۔
ایران کے نئے خوفناک ہتھیار منظر عام پر؟ کمانڈر انقلابی گارڈ کا تہلکہ خیز دعویٰ
اب اگر پلانٹ ایک ماہ میں کھل گیا تو پروجیکٹ سے برآمدات کا آغاز 2027 میں ہوگا،بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران طویل تعطل اس ٹائم لائن کو مزید پیچھے دھکیل سکتا ہے۔
