ایران کے سپریم لیڈر کے انتخاب پر روس اور چین کا مؤقف سامنے آ گیا۔
چینی وزارت خارجہ نے ایرانی سپریم لیڈر کے انتخاب پر کہا کہ ایران کو اپنے آئین کے مطابق قیادت کے انتخاب کا حق ہے۔ اور نئے سپریم لیڈر کی تقرری کا فیصلہ بھی ایران نے اپنے آئین کے مطابق کیا۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مجتبیٰ خامنہ ای کو نئے ایرانی سپریم لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ روسی صدر نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کے کام کو عزت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے نئے ایرانی سپریم لیڈر ایرانی عوام کو مشکل حالات میں متحد کریں گے۔ اور روس تہران کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی دھمکی
روسی صدر نے کہا کہ ہم اپنے ایرانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی کی تصدیق کرتے ہیں۔
