امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو سخت پیغام دیتے ہوئے دھمکی آمیز بیان جاری کیا ہے۔
ری پبلکن سینیٹر کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کا انجام بھی اپنے والد کی طرح ہو سکتا ہے، جس پر سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں مجتبیٰ خامنہ ای کی بطور سپریم لیڈر نامزدگی پر براہِ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
انہوں نے مختصر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر دیکھا جائے گا کہ حالات کس رخ اختیار کرتے ہیں۔
ایران جنگ کب ختم ہو گی؟ فیصلہ نیتن یاہو کے ساتھ مل کرکیا جائے گا، ٹرمپ
ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے خاتمے سے متعلق فیصلہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشاورت اور اتفاقِ رائے سے کیا جائے گا۔
ٹرمپ کے مطابق ان کی نیتن یاہو سے اس معاملے پر بات چیت ہو چکی ہے اور دونوں رہنما مناسب وقت پر حتمی فیصلہ کریں گے۔
