ایران جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا جس کے بعد پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایئر لائنز نے کرائے بڑھانے کی تیاری کر لی۔
نجی چینل کے مطابق ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کے فضائی کرایوں میں بیس سے تیس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ آئندہ ایک دو روز میں تمام اندرون اور بیرون ممالک جانے والی ایئر لائنز کرایوں میں اضافہ کر دیں گی۔
حکومت پنجاب کا اپریل میں پنجاب ایئرلائنز شروع کرنے کا اعلان
ذرائع کے مطابق یورپ، امریکہ، کینیڈا اور گلف ممالک کے لیے فضائی کرایوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔
لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے لندن کے کرایوں میں ایک لاکھ روپے تک اضافے کا خدشہ ہے۔ جبکہ پاکستان سے پیرس، استنبول، نیویارک اور ٹورنٹو کے کرایوں میں 80 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک اضافہ متوقع ہے۔
