بیلجیم کے شہر لیژ میں یہودیوں کی عبادت گاہ سنیگوگ کے باہر دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق پیر کی صبح ایک دھماکے میں یہودی عبادت گاہ سینگوگ کو نقصان پہنچا، دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
اوسلو میں امریکی سفارتخانے کے باہر زوردار دھماکا ، عمارت اور گاڑیوں کو نقصان
پولیس ترجمان نے کہا کہ دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، تاہم کئی عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
واضح رہے 1899 میں تعمیر ہونے والی یہ سیناگوگ لیژ کی یہودی برادری کی تاریخ کے لیے ایک میوزیم کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔
