بنگلا دیش حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں میں ایک دن کا مزید اضافہ کرتے ہوئے سات دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
سرکاری فیصلے کے مطابق تعطیلات کا آغاز شبِ قدر کی چھٹی سے 17 مارچ کو ہوگا جبکہ تعطیلات 23 مارچ تک جاری رہیں گی، کابینہ کے اجلاس میں 18 مارچ کو بھی اضافی چھٹی دینے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ سیکرٹری نسیم الاسلام غنی کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ شہری عید کے موقع پر آرام سے اپنے گھروں کو سفر کر سکیں اور بعد ازاں بغیر کسی مشکل کے کام پر واپس آ سکیں۔
رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش میں اس سال عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ چاند دیکھنے پر کیا جائے گا، اس ممکنہ تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتِ پبلک ایڈمنسٹریشن نے پہلے ہی 19 سے 23 مارچ تک پانچ دن کی تعطیلات مقرر کی تھیں۔
نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ
اس شیڈول کے مطابق 21 مارچ کو عیدالفطر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی جبکہ 19 اور 20 مارچ (عید سے قبل) اور 22 اور 23 مارچ (عید کے بعد) ایگزیکٹو آرڈر کے تحت چھٹیاں ہوں گی۔
