امریکا نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
امریکی سفارتخانے نے سعودی عرب میں موجود اپنے شہریوں کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔
سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی ان کی سب سے اہم ترجیح ہے۔
امریکی سفارت خانے نے کہا کہ اس وقت ریاض، جدہ اور الظہران سے کمرشل پروازیں بدستور جاری ہیں اور شہری ان کے ذریعے روانہ ہو سکتے ہیں۔
امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ صورتحال کو محفوظ سمجھتے ہیں تو دستیاب پروازوں کے ذریعے سعودی عرب سے روانگی پر غور کریں۔
سفارتخانے نے مزید کہا ہے کہ شہری تازہ سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
