ایران کی مجلس خبرگانِ رہبری نے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا۔
ونک اسکوائر پر منعقدہ اجتماع میں ان کے نام کا باضابطہ اعلان کیا گیا، آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای، شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحبزادے ہیں اور اسلامی انقلاب کے بعد ایران کے تیسرے سپریم لیڈر بن گئے ہیں۔
مجلس خبرگانِ رہبری نے ایرانی قوم سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حساس حالات میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور نئے سپریم لیڈر کے ساتھ وفاداری برقرار رکھیں، مجلس کے مطابق ملک کو قیادت کے خلا سے بچانے کے لیے فوری فیصلے کیے گئے۔
دوسری جانب ایرانی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے بھی قوم سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماع کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے باوجود مجلس خبرگانِ رہبری نے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کیا۔
خامنہ ای کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے، اسرائیلی فوج کی دھمکی
علی لاریجانی کے مطابق موجودہ حساس حالات میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای ملک کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ایرانی عوام کو ان کی قیادت میں متحد رہنا چاہیے۔
