تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنی قومی عزت، وقار اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ڈٹا ہوا ہے۔ اور کسی بھی دباؤ کے تحت سرنڈر نہیں کرے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اس وقت اپنی قوم اور اپنے وقار کا دفاع کر رہا ہے۔ اور ملک کی عزت و وقار فروخت کے لیے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس بھی ایران سے غیر مشروط سرنڈر کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم ایران نے اس وقت بھی ہتھیار نہیں ڈالے تھے۔ ایران کسی بھی دباؤ کے سامنے جھکنے والا نہیں اور ملک نے ماضی میں بھی اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ جب تک مکمل جنگ بندی کا واضح عہد نہیں کیا جاتا۔ ایران اپنی مزاحمت جاری رکھے گا اور لڑائی جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کی بندش، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور وقار کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ اور کسی بھی صورت میں سرنڈر نہیں کرے گا۔
