اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں 583 افغان طالبان ہلاک اور 795 سے زائد زخمی ہوئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران افغان طالبان کی 242 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں۔ جبکہ 38 چیک پوسٹوں کو قبضے میں لینے کے بعد تباہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان کے 213 ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع کر دی گئی
عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ افغانستان میں 64 مختلف مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔
✅Operation Ghazb lil Haq
✅Update 1600 hours 8 March✅Summary of Afghan Taliban losses
▪️583 Killed,
▪️795+ Injured
▪️242 Check posts destroyed
▪️38 Posts captured & destroyed
▪️213 tanks, armoured vehicles, artillery guns destroyed
▪️64 locations across Afghanistan…— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 8, 2026
