پاک فوج نے پاک افغان سرحد چمن سیکٹر پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سرحدی باڑ کی حفاظت اور دراندازی روکنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں ، پاک افغان بارڈر پر 3 سے 4 خوارج پر مشتمل تشکیل کی دراندازی کو ناکام بنا دیا گیا۔
پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز 205 کور تباہ کر دیا
پاک فوج نے باڑ کاٹنے والے خوارج کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، بروقت کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ خارجی دہشتگردوں سے 4 سے 5 آئی ای ڈیز اور باڑ کاٹنے کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ، پاک فوج کی منظم کارروائی سے دہشتگردوں کے منصوبے خاک میں مل گئے۔
