اسرائیلی فوج نے خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے مقتول سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ہر ممکنہ جانشین کا تعاقب جاری رکھے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے فارسی زبان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ نہ صرف خامنہ ای کے ممکنہ جانشین بلکہ ان افراد کا بھی پیچھا کرے گی جو نئے سپریم لیڈر کی تقرری میں کردار ادا کریں گے۔
یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے ذمہ دار مذہبی ادارہ Assembly of Experts نئے رہنما کے انتخاب کے لیے اجلاس کرنے والا ہے۔
رپورٹس کے مطابق خامنہ ای امریکی اور اسرائیلی حملوں میں مارے گئے تھے، جس کے بعد ایران میں نئی قیادت کے انتخاب کا عمل شروع ہونے جا رہا ہے۔
