چین نے ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں، ایران میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو مقبولیت نہیں ملی۔
پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہوں ، کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا ، ایرانی صدر
انہوں نے ایران اور خلیجی ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کو پھیلنے سے روکا جائے اور بڑے ممالک تعمیری کردار ادا کریں۔
خیال رہے اس سے قبل روس نے بھی ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
