سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ کچھ امریکی فوجی گرفتار اور قیدی بنا لیے گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ 6 امریکی فوجی مارے گئے یہ بعد میں حادثے کا بہانہ بنا کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھا دیں گے۔
ایرانی حملوں سے اسرائیل تباہی کے دہانے پر ہے، سابق امریکی کرنل کا دعویٰ
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن خطے کے اڈوں سے حملہ کرتا ہے تو ہم جواب دیتے ہیں، دشمن کے حملے کاجواب دینا ہمارا حق ہے، خطے کے ممالک اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں ورنہ ہم روکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب پر ایرانی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں، خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔
امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کو دھمکی
علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک جانتے ہیں کہ امریکا اب ان کی سکیورٹی یقینی نہیں بنا سکتا، امریکا اپنے غلط اندازوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔
