واشنگٹن: امریکی فوج کے سابق کرنل لارنس ویلکر سون نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل شدید دباؤ میں ہے۔ اور تباہی کے دہانے تک پہنچ چکا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے سابق فوجی افسر لارنس ویلکر سون نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اسرائیل پر شدید حملے جاری ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے شکست یا نقصانات سے متعلق معلومات کی اشاعت پر بھی پابندیاں عائد ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو زیادہ تر وقت جہاز میں گزارتے ہیں۔ اور بحیرہ روم کے اطراف پرواز کرتے رہتے ہیں۔ تاکہ ممکنہ حملوں سے محفوظ رہ سکیں۔ کیونکہ وہ خود بھی ایک بڑا ہدف سمجھے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر 20 مارچ کو ہونے کا امکان
تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے بیانات خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اسرائیل کی ممکنہ عسکری اور سیاسی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ اور مشرق وسطیٰ میں صورتحال کے مزید پیچیدہ ہونے کے خدشات کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔
