ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال عیدالفطر 20 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق 18 مارچ کو یو اے ای میں چاند دیکھنے کے حالات موافق نہیں ہوں گے۔ جس کے باعث شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
شارجہ اکیڈمی کے مطابق 18 مارچ کو دوربین کے ذریعے بھی چاند دیکھنا نہایت مشکل ہو گا۔ اسی لیے امکان ہے کہ رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوں گے۔ اور عیدالفطر 20 مارچ کو منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
فلکیاتی ماہرین نے واضح کیا کہ عید کے حتمی اعلان کا فیصلہ چاند دیکھنے والی سرکاری کمیٹی کی شہادتوں اور رویت کے مطابق کیا جائے گا۔
