پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ فیول سپلائی خدشات کے باعث عوام پر بوجھ ڈالنے والے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ ایک اجلاس میں ممکنہ سپلائی بحران اور قیمتوں پر پڑنے والے اثرات سے متعلق صوبائی حکومت کو بریفنگ دی گئی۔ اور اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و پیٹرولیم نے خطے میں جاری صورتحال کے باعث ایندھن کی فراہمی کے ممکنہ مسائل پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسے کسی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی جس کا براہ راست بوجھ عوام پر پڑے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت کو ایسے فیصلوں سے گریز کرنا چاہیے۔ جن کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈال دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
انہوں نے زور دیا کہ توانائی کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے متبادل حکمت عملی اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ صوبائی حکومت ہر اس پالیسی کی مخالفت کرے گی جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو اور عام شہریوں کی مشکلات بڑھیں۔
