کویت نے خام تیل کی پیداوار اور ریفائننگ میں احتیاطی کمی کا اعلان کیا ہے۔
کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے مطابق یہ فیصلہ ایران کی جانب سے حالیہ حملوں کے پیش نظر لیا گیا ہے تاکہ پیداوار اور ریفائننگ کے عمل میں کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
کے پی سی نے واضح کیا کہ پیداوار میں کمی ایک وقتی اور احتیاطی اقدام ہے اور حالات بہتر ہونے کی صورت میں اس پر نظرثانی کی جائے گی۔
جنگ کے اثرات، سونا رعایتی قیمت پر فروخت ہونے لگا
حکام کے مطابق جیسے ہی صورتحال سازگار ہوگی، خام تیل کی پیداوار اور ریفائننگ دوبارہ معمول کے مطابق بحال کی جائے گی۔
اس اقدام کا مقصد ملک کی توانائی کی سپلائی کو محفوظ بنانا اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔ کے پی سی نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں کویت کی ذمہ داری اور معیار برقرار رہے گا۔
