متحدہ عرب امارات میں امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کے اثرات سونے کی قیمت پر بھی پڑنے لگے۔
یو اے ای کے تاجر سونا رعایتی قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پروازیں منسوخ ہونے سے سپلائرز کی سونے کو اہم تجارتی مرکز سے منتقلی کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے اس وجہ سے مارکیٹ میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔
متعدد خریدار نئی خریداری سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، سٹوریج اور فنڈنگ کے مسلسل اخراجات کی بجائے تاجر لندن کے عالمی معیار کے مقابلے میں فی اونس سونا تقریباً 30 ڈالرز تک کی رعایتی قیمت پر فروخت کر رہے ہیں۔
نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ
یاد رہے کہ دبئی، ایشیا بھر میں سونا برآمد کرنے کا اہم مرکز ہے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال کی وجہ سے سونے کے لین دین میں کمی ہوئی ہے، دوسری جانب عالمی سطح پر آج سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
