عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 171 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 100 روپے بڑھ گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 230روپے بڑھ کر 4لاکھ 62 ہزار 844 روپے کی سطح پر آ گئی۔
علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت 17 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 931 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 14 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 656 روپے ہو گئی۔
