ایمریٹس ائیر لائن نے کہا ہے کہ دبئی ائیر پورٹ سے پروازیں آج دوپہر سے دوبارہ شروع کی جائیں گی۔
ائیر لائن کے مطابق جن مسافروں کے پاس تصدیق شدہ ریزرویشن موجود ہیں وہ ائیر پورٹ جا سکتے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے مطابق فلائٹ شیڈول کو مسلسل ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے تاکہ آپریشن کو معمول پر لایا جا سکے۔
پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہوں ، کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا ، ایرانی صدر
ایمریٹس ائیر لائن کے مطابق متاثرہ مسافروں کو رقم کی واپسی یا دوبارہ بکنگ کے اختیارات بھی فراہم کیے جا رہے ہیں، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی پرواز کی تازہ ترین معلومات ضرور چیک کریں۔
