فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں ایران کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ ڈرون اور میزائل حملوں اور انہیں روکنے کے لیے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ضروری اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے حکمت اور احتیاط کے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔
Met with Pakistan’s Chief of Army Staff and Chief of Defense Forces, Field Marshal Asim Munir. We discussed Iranian attacks on the Kingdom and the measures needed to halt them within the framework of our Joint Strategic Defense Agreement. We stressed that such actions undermine… pic.twitter.com/OuELnf9LU6
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) March 7, 2026
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران دانشمندی اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرے گا اور کسی بھی ممکنہ غلط اندازے سے گریز کرے گا۔ ساتھ ہی امید ظاہر کی گئی کہ ایران بحران کے پرامن حل کے لیے کوشش کرنے والے دوست ممالک کی کاوشوں کو مضبوط بنائے گا۔
ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے، ڈونلڈ ٹرمپ
واضح رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان نے ستمبر میں ایک اسٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدہ بھی کیا تھا جس کے تحت ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملے کے مترادف سمجھا جائے گا۔
