خلیجی جنگ 8 ویں روز میں داخل ہو گئی ، رات گئے تہران پر بڑے پیمانے پر حملے کئے گئے۔
امریکا نے اب تک ایران کے 43 بحری جہازوں کو نقصان پہنچانے یا تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بمباری سے ایران کے 6 بیسلٹک میزائل لانچر اور تین ایڈوانس دفاعی نظام بھی تباہ کر دیئے گئے۔
سوائے غیر مشروط سرینڈر کے ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا ،ٹرمپ
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر فضائی حملہ کیا گیا جہاں کھڑے طیاروں کونشانہ بنایا گیا۔ تہران کے مغربی حصے میں زور دار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے کہا کہ شمالی خلیج فارس میں امریکی آئل ٹینکرکو میزائل سے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ ایران نے عراق کے شہر اربیل میں امریکیوں کے ممکنہ زیر استعمال ہوٹل پر حملہ کیا۔
ادھر بھارتی صحافی نے کہا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں تباہی کے مناظر ہیں، 100 میٹر نیچے سرنگیں بھی میزائلوں سے لرز رہی ہیں۔
50 جنگی طیاروں نے تہران میں ایرانی سپریم لیڈر کے بنکرکو نشانہ بنایا، اسرائیل کا دعویٰ
بھارتی صحافی نے انکشاف کیا کہ اسرائیل میں لاشوں اور زخمیوں کی تصویر لینے اور اسپتال جانے کی اجازت نہیں، تباہ عمارت کی تصویر یا ویڈیو بنانے پر بھی پابندی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی ٹیکنالوجی کا چرچا سنا تھا مگر یہ ٹیکنالوجی ناکام ہوتے دیکھ لی۔ میزائل الرٹ کا کبھی کبھی میسج بھی نہیں آتا اور حملہ ہو جاتا ہے۔
