امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ صرف اسی صورت ممکن ہوگا جب ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے بغیر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران میں قابل قبول قیادت کے انتخاب کے بعد امریکا ایران کو معاشی طور پر مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے دفاعی ساز و سامان بنانے والی سات بڑی امریکی کمپنیوں کے حکام سے ملاقات کی۔ اجلاس میں دفاعی کمپنیوں نے جدید ہتھیاروں کی پیداوار کو چار گنا بڑھانے کا وعدہ کیا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق دفاعی پیداوار میں توسیع کا عمل اجلاس سے تقریباً تین ماہ پہلے ہی شروع ہو چکا تھا اور کئی ہتھیاروں کے کارخانوں میں پیداوار پہلے ہی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس درمیانے اور نسبتاً زیادہ درجے کے ہتھیاروں کا تقریباً لامحدود ذخیرہ موجود ہے۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان ہتھیاروں کو وینز ویلا میں استعمال کیا گیا اور ایران کے خلاف بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
امریکا آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزار کر دکھائے، پاسداران انقلاب کا ٹرمپ کو چیلنج
اس کے علاوہ وائٹ ہاؤس نے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے تقریباً 50 ارب ڈالر کے اضافی دفاعی بجٹ کی سفارش بھی کی ہے جو پہلے سے منظور شدہ 150 ارب ڈالر کے دفاعی اخراجات کے علاوہ ہوگا۔
