امریکا نے جنگ میں خلیجی ممالک کو اکیلا چھوڑ دیا ، انکی وارننگز کو بھی نظر انداز کیا ،جس کے باعث خلیجی ممالک ٹرمپ سے نالاں ہیں۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو خلیج فارس میں اتحادیوں کی بڑھتی ہوئی ناراضگی کا سامنا ہے ، خلیجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی جانب سے حملوں کیلئے تیاری کا مناسب وقت نہیں دیا گیا ،خلیجی ممالک مایوس اور غصہ ہیں کہ امریکی فوج نے ان کا خاطر خواہ دفاع نہیں کیا ۔
سوائے غیر مشروط سرینڈر کے ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا ،ٹرمپ
خطے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ آپریشن اسرائیل اور امریکی فوجیوں کے دفاع پر مرکوز رہا ہے،خلیجی ممالک کو اپنی حفاظت خود کرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے ،خلیجی ممالک کے میزائل اور ڈرونز انٹرسپیٹرز کا ذخیرہ تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دو خلیجی ممالک کے حکام نے کہا ان کی حکومتیں امریکا کے جنگ کو سنبھالنے کے طریقے سے مایوس ہیں ،خلیج حکومتیں امریکا کے خاص طور پر 28 فروری کو ایران پر ابتدائی حملے سے مایوس ہیں۔
ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صدر ٹرمپ کے لیے خصوصی دعا
امریکا نے خلیجی ممالک کے جنگ کے پورے خطے کے لیے تباہ کن نتائج برآمد ہونے کی وارننگز کو نظرانداز کیا ،امریکی میڈیا نے خلیجی عہدیداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امریکا نے خلیجی ممالک کو ایران کے حملوں سے متعلق آگاہ نہیں کیا تھا۔
