خیبرپختونخوا پولیس نے ملک کا پہلا یو اے وی ڈویژن قائم کر دیا،کے پی پولیس ڈرون اور اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی اپنانے والی پہلی فورس بن گئی۔
حکام کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع میں فضائی نگرانی کیلئے گراؤنڈ کنٹرول اسٹیشنز قائم کر دیے گئے،دہشتگردوں کے گرائے گئے ڈرونز کا فرانزک ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔
ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم ، ہم نیٹ ورک اور کے پی پولیس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
ایلیٹ پولیس سینٹر نوشہرہ میں جدید ڈرون انوویشن سینٹر قائم کیا جائے گا،اسکول آف ٹیکٹس میں پولیس اہلکاروں کی جدید ڈرون آپریٹنگ ٹریننگ شروع کر دی گئی۔
یو اے وی ڈویژن سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کام کرے گا،یو اے وی ڈویژن کے پہلے ڈائریکٹر کی تعیناتی کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز جاری ہیں۔
