واشنگٹن، واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو امریکی ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات پر ممکنہ حملوں کے لیے حساس انٹیلی جنس فراہم کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے ایران کو امریکی جنگی جہازوں اور لڑاکا طیاروں کی حقیقی وقت کی پوزیشنز بھی دی جا رہی ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اخبار کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں اور خطے میں سکیورٹی صورتحال نازک ہے۔
50 جنگی طیاروں نے تہران میں ایرانی سپریم لیڈر کے بنکرکو نشانہ بنایا، اسرائیل کا دعویٰ
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق انٹیلی جنس کی فراہمی سے ایران کے ممکنہ حملوں کی منصوبہ بندی آسان ہو سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے خطے میں فوجی خطرات بڑھ سکتے ہیں اور عالمی سطح پر تناؤ میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ابھی تک ایران یا روس کی جانب سے اس رپورٹ پر سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
