آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا۔
سید علی ناصر رضوی نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہ تمام افسران و جوان لگن اور محنت کے ساتھ فرض نبھائیں ،مجھے اپنے ان نڈر اور حوصلہ مند جوانوں پر فخر ہے۔
پولیس کے پٹرولنگ اور آپریشنل دستے ہمہ وقت شہر میں الرٹ ہیں،شہر میں امن و امان کا تسلسل ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا،کسی بھی قسم کی شرپسندی یا قانون شکنی پر قانون فوری حرکت میں آئے گا۔
کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں،شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
