فضائی حدود کی بندش کے باعث متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو جرمانوں سے استثنیٰ دیدیا گیا۔
سفارتخانے کے مطابق رہائشی پرمٹ ختم ہونے والے افراد کو بھی جرمانے سے استثنیٰ ہوگا،سفری یا سیاحتی ویزے کی معیاد ختم ہونے والے افراد کو بھی استثنیٰ ہوگا۔
مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال: قطر کا تیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ
متحدہ عرب امارات میں مقررہ مدت سےزیادہ قیام کرنیوالے افراد کو بھی جرمانے سے استثنیٰ دیدیا گیا، پاکستانی سفارتخانے نے متعلقہ افراد کو امیگریشن حکام سے رابطہ کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب امارات ایئر لائنز نے گزشتہ روز تقریباً 30 ہزار مسافر دبئی سے باہر نکالے ،حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اپنا نیٹ ورک مکمل فعال کر لیں گے۔
