اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
میڈیا کو دیے گئے بیان میں انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے آغاز سے اب تک افغان طالبان رجیم کے 527 خوارج ہلاک جبکہ 755 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
ان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی زمینی اورفضائی کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کے کئی اہم ٹھکانے اورعسکری تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔
فتنہ الخوارج کی سفاکیت اور بربریت ایک بار پھر بے نقاب
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران دشمن کی 237 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 38 چیک پوسٹوں پر سکیورٹی فورسزنے قبضہ بھی کر لیا ہے اس کے علاوہ کارروائیوں میں افغان طالبان کے 205 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فضائی کارروائیوں کے دوران افغانستان بھر میں 62 مختلف مقامات کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے اور عسکری تنصیبات موجود تھیں۔
Government of Pakistan کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے مقاصد کے حصول کے لئے کارروائیاں بدستورجاری ہیں اورسکیورٹی فورسزمؤثرحکمت عملی کے ساتھ دشمن کے خلاف پیش قدمی کررہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے امن و استحکام کے لیے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
