وفاق کے زیر انتظام سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24 سے 27مارچ تک بند رہیں گے، وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 30مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔
اسکولوں اور کالجوں میں سالانہ تعلیمی ایام بڑھا کر چھٹیاں کم کرنے کا منصوبہ
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں موسم بہار کی تعطیلات کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے ساتھ ملایا گیا ہے۔واضح رہے کہ موسم بہار کے حوالے سے ہر سال تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی جاتی ہیں۔
ملک میں عید الفطر 21 مارچ 2026 کو متوقع ہے ۔
