ایشیا کپ کے ایک اہم مقابلے سے قبل ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے اپنی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کر کے حاضرین کی توجہ حاصل کر لی۔
آسٹریلیا کے خلاف میچ سے پہلے جب قومی ترانہ بجایا گیا تو ایرانی کھلاڑیوں نے احتراماً کھڑے ہو کر اپنی مسلح افواج کو سیلیوٹ پیش کیا۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، بابر اعظم لاہور وائٹس کے اسکواڈ میں شامل
کھلاڑیوں کے اس اقدام کو اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے سراہا اور ترانے کے اختتام پر بھرپور تالیاں بجا کر ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔
Members of the Iranian women’s national football team perform a military salute ahead of their Asian Cup clash against Australia. The gesture was a tribute to the Iranian armed forces, who are currently defending the country against US and Israeli strikes. pic.twitter.com/M9QoWmk8Nw
— Press TV 🔻 (@PressTV) March 5, 2026
اس موقع پر میدان میں موجود تماشائیوں نے ایرانی ٹیم کے جذبے اور یکجہتی کو قابلِ تعریف قرار دیا، میچ سے قبل پیش آنے والے اس منظر نے کھیل کے میدان میں قومی یکجہتی اور احترام کا پیغام دیا۔
