مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر قطر نے عالمی توانائی منڈی کے بارے میں اہم خدشات ظاہر کر دیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر کے وزیرِ توانائی سعد شريد الکعبی نے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں جنگ کی صورتحال مزید شدت اختیار کرتی ہے تو اس کے عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کی صورت میں خلیجی ممالک سے توانائی کی برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں اور بعض ممالک کو چند ہفتوں کے اندر توانائی کی پیداوار روکنے پر مجبور ہونا پڑ سکتا ہے۔
قطری وزیرِ توانائی کے مطابق اگر تنازع شدت اختیار کر گیا تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ سکتی ہیں اور چند ہفتوں میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے۔
سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئے، مزید سستا ہو گیا
دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر ردوبدل کی تجویز بھی منظور کر لی ہے۔
