لاہور، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کریں گے، انہیں لاہور وائٹس کی ٹیم نے اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق تجربہ کار بیٹر کی شمولیت سے لاہور وائٹس کی بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد بابر اعظم ڈومیسٹک کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2026ء کیلئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان
کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ان کی کارکردگی آئندہ سلیکشن کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب لاہور وائٹس نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔ نسیم شاہ کی موجودگی سے ٹیم کی بولنگ اٹیک کو خاصی تقویت ملنے کی توقع ہے۔
ٹیم حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اسٹار کھلاڑیوں کی شمولیت سے لاہور وائٹس نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے گی اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
